مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی سینیٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی میں گفتگو میں ایران کو تسلیم کرنے کے بارے میں تمام تصورات کو باطل اور خام خیالی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہیں یا نہ چاہیں ایران نے یورینیم افزودہ کرلی ہے اور ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں بھی ناکام ہوگئی ہیں۔
جان کیری نے کہا کہ ویانا معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے اہم مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے ۔ جان کیری نے کہا کہ میں گروپ 1+5 میں اپنے اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اچھے معاہدے تک پہنچنے میں بھر پور تعاون کیا۔
امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ ہم ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول سے نہیں روک سکتے اور نہ ہی امریکی حکومت میں کسی نے ایسی کوئی بات کی ہے۔ جان کیری نے کہا کہ ایرانی احمق نہیں ہیں وہ بڑے ذہین لوگ ہیں انھوں نے 163 سنٹریفیوجزکو 19 ہزار سنٹریفیوجز تک پہنچا دیا۔ امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران نے معاہدے تک پہنچنے میں تعاون کیا ہے اور معاہدے کے مطابق اس نے ایک تہائي سنٹریفیوجز کم کردیئے ہیں اور افزودہ شدہ یورینیم کی بڑی مقدار باہر فروخت کرنے پر تیار ہوگیا ہے اور ایران نے الحاقی پروٹوکل کو بھی قبول کرلیا ہے جسے ایرانی پارلیمنٹ منظور کرےگی۔
آپ کا تبصرہ